ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں شکست مخالفین کا مقدر بن چکی ہے،یوبی جی

منگل 24 نومبر 2015 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چئیرمین افتخار علی ملک اور سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اورایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں شکست مخالفین کا مقدر بن چکی ہے۔ جس گروپ کو صدارتی امیدوار تک نہیں ملا وہ تبدیلی کیا خاک لائے گا۔ عرصہ دراز تک ایف پی سی سی آئی پر قابض رہنے اور لوٹ مار کی نئی داستانیں رقم کرنے والے بزنس مین پینل سے کاروباری برادری نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی ہے اور اب وہ اس ٹولے کو کسی قیمت پر دوبارہ نہیں آنے دینگے۔

افتخار ملک، ایس ایم منیر اور عبدالرؤف عالم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بزنس مین پینل نے ہمیشہ ایف پی سی سی آئی کے عہدے فروخت کئے اور قائمہ کمیٹیوں کی بولی لگائی۔

(جاری ہے)

تمام غیر ملکی دورے دورے بندر بانٹ جبکہ نمائشیں لوٹ مار کی نذر ہو گئیں جسکی وجہ سے اس ادارے کا امیج بری کو سخت نقصان پہنچا۔ بزنس مین پینل کے متعدد مرکزی رہنما سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں جبکہ کئی جعلی چیمبر اور ایسوسی ایشنز بنانے کیلئے مشہور ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کے سترہ چیمبروں میں سے پندرہ نے یو بی جی کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ مخالف گروپ چیمبروں کی حمایت کی جھوٹی خبریں شائع کروا کے عوام کو دھوکہ دے رہا ہے مگر انکے ہر دعوے کی دوسرے دن تردید ہو جاتی ہے جو شرم کا مقام ہے۔حال ہی میں مختلف چیمبروں اور تجارتی تنظیموں کی حمایت کے بیانات میں کوئی حقیقت نہیں۔ یو بی جی کے نے ایف پی سی سی آئی سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے جو کرپٹ ٹولے کو ہضم نہیں ہو رہا۔

متعلقہ عنوان :