عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث حکومت کو 2 ارب ڈالر بچت کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 24 نومبر 2015 22:38

عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث حکومت کو 2 ارب ڈالر بچت کا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24 نومبر 2015 ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث حکومت کو 2 ارب ڈالر بچت کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان تاحال جاری ہے۔ اس حوالے سے اب انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی حکومت کو تیل کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 2 ارب ڈالر کے کثیر سرمائے کی بچت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر تیل مصنوعات پر 5 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرنے پڑے جبکہ رواں مالی سال اسی عرصے میں 9-2 ارب ڈالرمالیت کا خام تیل اورپٹرولیم مصنوعات برآمد کی گئیں۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اگر اوسط 45 ڈالر تک ہی قائم رہی تو اس سے حکومت کو مالی سال کے اختتام تک 5 ار ب ڈالر تک بچت ہو سکے گی جس کے باعث پاکستان کے برآمدگی بل میں مزید کمی ہوگی اور بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن مزید بہتر ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :