سکھر کے قریب ریلوے کی مال ٹرین کے 4 ڈبے پٹڑی سے اتر گئے

muhammad ali محمد علی منگل 24 نومبر 2015 22:44

سکھر کے قریب ریلوے کی مال ٹرین کے 4 ڈبے پٹڑی سے اتر گئے
سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24 نومبر 2015 ء) سکھر کے قریب ریلوے کی مال ٹرین کے 4 ڈبے پٹڑی سے اتر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے قریب پاکستان ریلوے کی مال ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

سکھر اسٹیشن کے قریب سکھر سے کوئٹہ جانے والے ٹریک پر مال ٹرین کے 4 ڈبے پٹڑی سے اتر گئے ہیں۔ ٹرین کے ڈبوں کے پٹڑی سے اتر جانے کے باعث سکھر کوئٹہ ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :