کراچی ،یورپ کیلئے سمندر ی خوراک کی برآمد بحال

منگل 24 نومبر 2015 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) کراچی فش ہاربر کے آکشن ہال کے ون سے یورپ کے لئے سمندری خوراک کی برآمد بحال کر دی گئی۔ یورپ نے ناقص معیار کے باعث ستمبر میں درآمد پر پابندی لگائی تھی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری پورٹ کے مطابق میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ نے معائنے کے بعد آکشن ہال کے ون کو تسلی بخش قرار دے دیا اور یورپ کے لئے سمندری خوراک پر عائد پابندی اٹھالی، تاہم آکشن ہال کے ٹو سے برآمد پر تاحال پابندی برقرار ہے۔

یاد رہے ستمبر میں یورپ کے ہائی کمشنر نے کراچی فش ہاربر کا دورہ کیا تھا، جس میں ناقص معیار پر اعتراض اور آکشن ہال کی توسیعی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ آکشن ہال میں شکار کی گئی مچھلی کو زمین پر رکھنے پر بھی یورپی کمشنر کو سخت تحفظات تھے، جنھیں دور کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :