واٹر بورڈ پانی کی فراہمی میں کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کر ے ،کمشنر کراچی

منگل 24 نومبر 2015 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر سائٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے صنعتی علاقوں کو درپیش پانی کی قلت دور کر نے کے لئے سائٹ لیمٹڈ کے ایم ڈی اور نمائندہ صنعتکارو ں پر مشتمل مانٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے اور وا ٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو مانٹرنگ کمیٹی کے ٖفیصلوں پر عملدرآمد کر نے کے لئے ترجیحی اقدامات کر نے کی ہدایت کی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ صنعتی علاقوں کی پانی کی ضروریا ت پوری کر نے کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کرے۔ کمشنر نے کہا وزیر اعلی سندھ سید قام علی شاہ کی خصوصی ہدایت ہے کہ صنعتی ترقی کے لئے صنعتی علاقوں کی پانی کی ضرورت کو پوراکر نے کے لئے ہرممکنہ اقدامات عمل میں لائیں جائیں صنعتکار وں کو سہولت کی فراہمی صنعتی ترقی کی کوششوں کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ مانٹرنگ کمیٹی کے قیام سے سائٹ میں پانی کی فراہمی کے اقدامات پر علمد رآمد کے اقدامات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔ قائم کی جانے والی مانٹرنگ کمیٹی میں مینجنگ ڈائریکڑ سائٹ لمٹڈ صدر ایوان صنعت وتجار ت کراچی یونس بشیر اور ایوان صنعت و تجار ت اور سائٹ ایسو سی ایشن کے سابق صدور ہارون فاروقی اور مجید عزیز کو شامل کیا گیا ہے ۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سائٹ میں پانی کی تقسیم کی نگرانی کرے گی ۔واٹر اینڈ سیویج بورڈ کی روزانہ پانی کی تقسیم کی تفصیلات کا ریکارڈ رکھے گی اور چیک کرے گی ۔پانی کی یکساں تقسیم میں سائٹ لیمٹڈ کی مد د کر ے گی۔ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی فوری نوعیت کے مسئلہ کی نشاندہی اور اس کے حل کے لئے فوری طور پر سائٹ ایسو سی ایشن کے چیرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر کو رپورٹ کر ے

متعلقہ عنوان :