روس نے ترکی سے فوجی رابطے معطل کردینے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 24 نومبر 2015 23:18

روس نے ترکی سے فوجی رابطے معطل کردینے کا اعلان کردیا

ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24 نومبر 2015 ء) روس نے ترکی سے فوجی رابطے معطل کردینے کا اعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ترکی کی جانب سے اپنی سرحد کے قریب روسی طیارے کو مار گرانے کے واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب روس نے ترکی سے فوجی رابطے معطل کردینے کا اعلان کردیا ہے۔ روسی وزیر دفاع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی جانب سے روسی طیارے کو نشانہ بنانے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :