عورت اپنا ایک ہم شکل ڈھونڈنے نکلی تھی تین مل گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 24 نومبر 2015 23:45

عورت  اپنا ایک ہم شکل ڈھونڈنے نکلی تھی تین مل گئے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24نومبر۔2015ء)ایک عورت اپنا ایک ہم شکل ڈھونڈنا چاہتی تھی مگر حیرت انگیز طور پر اب تک اسے 3 ہم شکل مل گئے ہیں۔ 3 مزید مل گئے تو ہر شخص کے 7 ہم شکل ہونے کی بات درست ہوجائے گی۔ نیامہ گیانے نے اس سال کے شروع میں اپنا ہم شکل تلاش کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا ۔جلد ہی اسے آئر لینڈ میں اپنے گھر کے قریب سے ہی اپنی پہلی ہم شکل کیرن ملی۔

کچھ ماہ بعد گیانے کی ملاقات اس کی دوسری ہم شکل لوئیسا سے بھی ہوگئی، جس کا تعلق اٹلی سے ہے۔گیانے نے اپنی تلاش جاری رکھی اور اب اسے اپنی تیسری ہم شکل بھی مل گئی۔تیسری ہم شکل ایرنے ہے ۔ ایرنے کا تعلق ایمرلیڈ ائل سے ہے اور وہ بھی بالکل گیانے کی ہم شکل ہے۔ گیانے سے اس سال کے شروع میں اپنے فیس بک پیج پر اپنے ہم شکل کی تلاش کے بارے میں بتا یا تھا۔

(جاری ہے)

جلد ہی اسے دوسرے افراد کی درخواستیں بھی ملنا شروع ہوگئی، جن میں کہا گیا تھا کہ اپنا ہم شکل ڈھونڈتے ہوئے ان کے ہم شکل کو بھی تلاش کرے۔ گیانے دو دوستوں کے ساتھ مل کر ایک ویب سائٹ twinstrangers.net بنائی۔ ان تینوں دوستوں کو ان کے ہم شکل مل گئے ہیں۔ ویب سائٹ پر بھی لاکھوں لوگ سائن اپ ہوچکے ہیں اور اپنا ہم شکل تلاش کر رہے ہیں۔ یہ ویب سائٹ 3.95 ڈالرکے عوض 6 ماہ تک ہم شکل تلاش کرنے اور تلاش ہونے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔