بھارت میں لالچی رکشہ ڈرائیور زخمی خاندان کا سامان چوری کرکے فرار

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 00:19

بھارت میں لالچی رکشہ ڈرائیور  زخمی خاندان کا سامان چوری کرکے فرار
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) بھارت میں رکشہ ڈرائیور نے ایسی شرمناک حرکت کی جس کے بارے میں جان کر انسانیت کا سر شرم سے جھک جائے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان ٹائمز میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ ایک 42سافٹ ویئر انجینئر سبودھ شریواستواپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ رات گئے انند وہار ریلوے سٹیشن سے اپنے رہائشی علاقے میں جانے کے لئے ایک رکشہ میں سوار ہوا۔

ابھی 15کلو میٹر کا فاصلہ طے ہوا تھا کہ رکشہ اپنے تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہر کر الٹ گیا اور دو روئی ’ڈیوائیڈر‘سے ٹکرا گیا۔ سافٹ ویئر انجینئر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ اس موقع پر بے حس رکشہ ڈرائیو خون میں لت پڑی فیملی کو چھوڑ کر اور ان کا سامان لے کر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

زخمی خاتون نے اپنی دھندلاتی ہوئی نظر سے ڈرائیور کو انہیں تڑپتا چھوڑ کر ان کا سامان لے کر فرار ہو تے دیکھا۔

خاتون نے بتایاکہ رکشہ ڈرائیور نے میرے شوہر کو رکشہ کے نیچے سے باہر نکالا اور رکشہ سائیڈ پر کیا اور پھر اس نے ہمارے سامان میں موجود لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہوگیا۔ اس دوران میں سمجھی وہ ہمیں ہسپتال لے جانے والا ہے لیکن اس نے ایک نظر ہمیں دیکھا اور پھر رکشہ سمیت فرار ہو گیا۔ خاتون نے بتایا کہ وہ سارا معاملہ دیکھ کرسکتے میں آ گئی تھیں۔

رکشہ ڈرائیور کے ہمیں تڑپتا چھوڑ کر فرار ہونے کے بعدکافی دیر بعد ایک کار ہمارے قریب آ کر رکی جن میں سوار چار نوجوانوں نے پولیس کو کال کی جبکہ قریب واقع ہوٹل کے ایک سکیورٹی گارڈ نے ہمیں پانی پلایااور میرے بیٹے کا خون آلودہ چہرہ دھویا۔انہیں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم دیر ہونے کے باعث خاتون کا شوہر دم توڑ چکا تھا جبکہ خاتون تاحال نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

متعلقہ عنوان :