مجھے اپنی بچی سے زیادہ اپنے شوہر کی فکر زیادہ ہوتی ہے‘اداکارہ فضا علی

بدھ 25 نومبر 2015 11:03

مجھے اپنی بچی سے زیادہ اپنے شوہر کی فکر زیادہ ہوتی ہے‘اداکارہ فضا علی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء ) اداکار ہ فضاعلی نے کہا ہے کہ اگر مجھے کام کی وجہ سے ایک دوروز گھر سے باہر رہنا پڑتا ہے تو میں اپنی گھریلو ملازم کو چھٹی دے دیتی ہوں ،میر ے سامنے بے شمار واقعات ہیں کہ بیوی کی عدم موجودگی میں شوہر اور ملازم کے درمیان تعلقات استوار ہوجاتے ہیں جس کے بعد شوہر پہلی بیوی کو چھوڑ دیتا ہے ۔

انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کہاکہ مجھے اپنی بچی سے زیادہ اپنے شوہر کی فکر زیادہ ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گھر میں مجھے ایک نہیں دو بچوں کو سنبھالنا پڑتا ہے جس میں ایک میری بیٹی اوردوسرے میرے شوہر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب بھی برانڈ والی اشیاء خریدنے کا جنون سوار ہوچکا ہے سب سے زیادہ مہنگی چیز اڑھائی لاکھ روپے کا پرس خریدا تھا اس سے زیادہ افورڈ نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں بہترین اخلاق کے لو گ موجود ہیں شادی کے بعد جب میں کراچی سے لاہور منتقل ہوئی تو مجھے کچھ خوف تھا مگر لاہور آنے کے بعد میرے تما م تر خدشات غلط نکلے ۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں میری بہت اچھی دوستیاں ہوچکی ہیں ۔