اداکارہ چنبیلی کو بہترین کارکردگی پر سینئراداکار شفقت چیمہ اور راحیلہ آغا کی شاباش

بدھ 25 نومبر 2015 11:03

اداکارہ چنبیلی کو بہترین کارکردگی پر سینئراداکار شفقت چیمہ اور راحیلہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء ) اداکارہ چنبیلی کو بہترین کارکردگی کرنے پر سینئراداکار شفقت چیمہ اور راحیلہ آغا نے شاباش دی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ چنبیلی ہدایت کار شہزادحیدر کی فلم ”پیار کرنے لگے “کی کاسٹ میں مرکزی رول اداکررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے فلم کی شوٹنگ میں اداکار محسن الیاس ، اظہر رنگیلا اور راحیلہ آغا کے ساتھ اپنے سین عکس بند کروائے ان کی عمدہ اداکاری کو دیکھنے کے بعد سیٹ پر موجود سینئر اداکار شفقت چیمہ اورراحیلہ آغا نے ان کو شاباش دی ۔ اس فلم کی موسیقی اشفاق علی نے مرتب کی ہے جبکہ اس کے رائٹر محمد طارق ساحلی اورہدایت کاری کے فرائض شہزاد حیدر سرانجام دے رہے ہیں ۔