عامر خان کے حق اور مخالفت میں بیانات کا سلسلہ جاری

بدھ 25 نومبر 2015 11:15

عامر خان کے حق اور مخالفت میں بیانات کا سلسلہ جاری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ فنکاروں کے عامر خان کے حق اور مخالفت میں بیانات کا سلسلہ جاری ہے، تازہ بیان سینئر فنکار نصیرالدین شاہ کی جانب سے آیا ہے جن کا کہنا ہے کہ عامر خان کو وہ نہیں کہنا چاہیے تھا جو انھوں نے کہا۔

(جاری ہے)

نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ بھارت میں ان کے ساتھ کبھی امتیازی سلوک نہیں ہوا، دوسری جانب نوجوان نسل کے ہیرو رنبیر کپور نے کہا ہے کہ عامر خان سچے دل سے بھارت کی قدر کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :