ہالی ووڈ میں خوف اور دہشت کے سائے منڈلانے لگے

بدھ 25 نومبر 2015 11:19

ہالی ووڈ میں خوف اور دہشت کے سائے منڈلانے لگے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)ہالی ووڈ میں آج کل خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں، اسی سلسلے میں نئی ہارر ڈرامہ فلم”دی فاریسٹ“آئندہ سال 8جنوری کو ریلیز ہو گی گیاہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارجیسن زیدا کی تھرلر فلم کی کہانی ایک ایسی امریکی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی کھوئی ہوئی بہن کی تلاش میں جاپان کے جنگلوں کا رخ کرتی ہے اور وہاں اس کا سامناخوفناک بلاؤں سے ہو جاتا ہے۔ڈیوڈ ایس گوئراور ٹوری میٹریزر کی مشترکہ پروڈکشن میں ہالی وڈ اداکارہ نٹالی ڈارمر اورسارہ کارن ویل مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔دل دہلا دینے والے منا ظر سے بھرپو یہ تھرل ڈرامہ ہارر فلم فوکس فیچرز کے تحت آئندہ سال 8جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔