عامر خان پاکستان چلے جائیں، شیو سینا

بدھ 25 نومبر 2015 11:30

عامر خان پاکستان چلے جائیں، شیو سینا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر2015ء) بولی وڈ فلم اسٹار عامر خان ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے بیان کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں اور اب انتہاپسند ہندو جماعت شیو سینا نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر وہ ہندوستان میں خود کو محفوظ تصور نہیں کر رہے تو ان کی سزا یہی ہے کہ وہ 'پاکستان چلے جائیں'.

(جاری ہے)

دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کے وزیر ماحولیات اور سینیئر شیو سینا رہنما رام داس کدم کا کہنا تھا، "عامر خان اب تک ایک مشہور اداکار تھے، لیکن اب ہمیں لگتا ہے کہ ہم سانپ کو دودھ پلا رہے تھے، اگر وہ یہاں نہیں رہنا چاہتے تو پاکستان جاسکتے ہیں". واضح رہے کہ رواں ہفتے نئی دہلی میں ایک تقریب کے موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کرن راؤ نے بچوں کی حفاظت کے لیے انہیں ملک چھوڑنے کی تجویز دی جو ان کے لیے 'انتہائی تشویشناک' لمحہ تھا۔

متعلقہ عنوان :