کیویز کو آخری ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، سٹیون سمتھ

بدھ 25 نومبر 2015 11:33

کیویز کو آخری ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، سٹیون سمتھ

ایڈیلیڈ ۔ 25 نومبر اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ انکی ٹیم کیویز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لئے مکمل طور پر تیار اور میدان میں اترنے کو بے تاب ہے، انہوں نے کہا کہ کیویز کو آخری ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، کینگروز نے کیویز کو پہلے ٹیسٹ میں 208 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیریز کے ابتدائی میچ میں کامیابی کے بعد انکی ٹیم کا مورال بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور کیویزکو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں 2-0 سے اپنے نام کرینگے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعہ سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور کیویز کے خلاف تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لئے بے تاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کھیل کے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ انکی ٹیم اگلے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریگی۔