بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ 17 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی

بدھ 25 نومبر 2015 11:33

بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ 17 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی

سڈنی ۔ 25 نومبر اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے مطابق بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ 17 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ کئی آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹرز ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول پہلے اور دوسرے ٹیسٹ کے درمیان میں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

بگ بیش کا آغاز 17 دسمبر سے ہو گا اور ٹیسٹ میچز کے درمیان زیادہ گیپ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ سکواڈ کے کئی پلیئرز کو لیگ کیلئے ریلیز کر دیا جائے گا البتہ فاسٹ باؤلرز لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی بھی دستیابی کا فی الوقت فیصلہ نہیں ہوا جبکہ کپتان سٹیون سمتھ، جوبرنز، پیٹرنیول اور نیتھن لائن ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ عثمان خواجہ کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔ لیگ کھیلنے والے پلیئرز کالی آندھی کے خلاف شیڈول باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل 22 دسمبر کو دوبارہ میلبورن میں جمع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :