زندگی کے آخری ایام میں کراچی کے نوجوان کی آخری خواہش۔۔۔ ملالہ سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 11:35

زندگی کے آخری ایام میں کراچی کے نوجوان کی آخری خواہش۔۔۔ ملالہ سے ملاقات

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) : زندگی کے آخری ایام میں انسان مایوس ہو جاتا ہے اور ان سب چیزوں سے متعلق سوچنے لگتا ہے جو اس نے زندگی میں کرنا تھیں لیکن کسی وجہ سے وہ نہ کر سکا. ایسا ہی ایک 17 سالہ نوجوان انور اللہ بھی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہے . ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انور کے لیے جتنا ہو سکا ہم نے کیا لیکن یہ بہت ہی انوکھا اور نایاب کینسر ہے ، انوراللہ کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے، اپنی زندھی کے قریباً آخری ایام میں انور اللہ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا .

انور اللہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ہیرو اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کرنا چاہتا ہے .

(جاری ہے)

جس پر میک اے وٍش (Make A Wish) نامی ایک ادارے نے انور کو لندن بھجوایا اور اس کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کروائی . ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کے دوران انور نے ملالہ کے ساتھ کھیل بھی کھیلے اور کافی بھی پی . نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کے بعد انور کا کہنا تھا کہ ملالہ سے مل کر میرے خواہش پوری ہو گئی ، ملالہ یوسفزئی سےمل کر میں نے کھیلا اور مجھے بہت اچھا لگا ، جبکہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ انور نے مجھ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا . ملالہ نے کہا کہ میں نے انور کو تاکید کی ہے کہ وہ اُمید نہ چھوڑے اور زندگی میں آگے بڑھے.

متعلقہ عنوان :