سری نگر: کپواڑہ کے قریب مسلح افراد کی بھارتی فوجی کیمپ میں‌گھُس کر فائرنگ ، ایک افسر سمیت دو اہلکار جاں‌بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 11:49

سری نگر: کپواڑہ کے قریب مسلح افراد کی بھارتی فوجی کیمپ میں‌گھُس کر ..

سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) :مقبوضہ کشمیر میں کپواڑہ کے قریب ایک بھارتی فوجی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں حملہ آوروں نے دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ہلہ بول دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاستی دارالحکومت سری نگر سے 140 کلومیٹر شمال مغرب میں ٹنگ دھر کے علاقے میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق چار میں سے تین حملہ آور اس مقامی فوجی ہیڈکوارٹر میں داخل ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں ایک افسر سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں.