پاک بھارت کرکٹ کے لئے آئی سی سی کردار ادا کرے: عارف عباسی

بدھ 25 نومبر 2015 11:54

پاک بھارت کرکٹ کے لئے آئی سی سی کردار ادا کرے: عارف عباسی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو عارف علی عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کے لئے آئی سی سی اپنا کردار ادا کرے ۔ سریز ہو گی یا نہیں ، شائقین بھی تشویش کا شکار ہیں ۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز معمہ بن گئی ، دونوں بورڈز میں پہلے ٹھنی، پھر بات بنی لیکن اب حکومتیں بیچ میں آ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو عارف علی عباسی کا کہنا ہےکہ پی سی بی کے فیصلے سمجھ سے باہر ہیں ، پيسوں کی خاطر ملک کو بدنام نہ کيا جائے ۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ نے بھی ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے، کہتے ہیں کہ بھارت کو کرکٹ کھیلنی ہے تو پاکستان آئے لیکن پی سی بی ہاتھ نہ جوڑے ۔ شائقین کرکٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھیل کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :