داعش کا چوری شدہ تیل کون سے ممالک استعمال کرتے ہیں؟؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 12:20

داعش کا چوری شدہ تیل کون سے ممالک استعمال کرتے ہیں؟؟

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) : داعش کا چوری شدہ تیل کونسے ممالک استعمال کرتے ہیں. روسی میڈیا نے اس حوالےسے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ داعش تیل کی تجارت کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر 1.5 ملین ڈالر کماتی ہے، جس کے خریدار وسط ایشائی ممالک ہیں. جن میں تُرکی ، اردن، کُردستان اور شام شامل ہیں.

(جاری ہے)

داعش شام کی متعدد آئل فیلڈز کو کنٹرول بھی کرتی ہے.

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش کی آئل مارکیٹس ہیں جبکہ تُرکی اور شام کے مابین تیل کی اسمگلنگ بھی کی جاتی ہے. روسی میڈیا نے اپنی اس رپورٹ میں عالمی برادری سے ایک سوال کیا ہےکہ اگر ہم یہ سب جانتے ہیں تو ہم ان کو کیوں نہیں روکتے.روسی میڈیا کی داعش کے چوری شدہ تیل کی تجارت سے متعلق رپورٹ آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :