سیپ بلاٹر اور مائیکل پلاٹینی پر غبن کا الزام ثابت ہونیکی صورت میں 7 سال کی پابندی لگائے جانیکا امکان

بدھ 25 نومبر 2015 12:25

سیپ بلاٹر اور مائیکل پلاٹینی پر غبن کا الزام ثابت ہونیکی صورت میں 7 ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے معطل صدر سیپ بلاٹر اور نائب صدر مائیکل پلاٹینی پر غبن کا الزام ثابت ہونے کی صورت میں سات سال کی پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیفا کے اخلاقی تفتیش کاروں کی جانب سے غبن کے الزام پر فیفا کے معطل صدراور نائب صدرکو سزا کی سفارش کی ہے ‘ 60 سالہ پلاٹینی پر الزام ہے کہ انہوں نے 79 سالہ سیپ بلاٹر سے 1.35 پاوٴنڈ کی رقم لی۔

رقم کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی تحریری معاہدہ موجود نہیں ہے جو تعاون کے نام پر کی گئی ہو۔کمیٹی سزا کا اعلان کرسمس تک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔بلاٹر اور پلاٹینی جو یورپین فٹ بال کی گورننگ تنظیم یوئیفا کے صدر بھی ہیں ‘دونوں 90 دنوں کی پابندی کا شکار ہیں ‘ دونوں نے کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہونے کی تردید کی تاہم ان کا کہناہے کہ ان کے درمیان زبانی معاہدہ تھادونوں کو انتظامی معاملات میں غفلت، جھوٹے اعداد وشمار اور اخلاقی کمیٹی کے ساتھ عدم تعاون کی پاداش میں اضافی الزامات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

مقدمے کی سماعت جرمن جج ہینز جوکھیم ایکرٹ نے تین روز قبل کی تھی تاہم فیصلے کااعلان اگلے مہینے سے قبل نہیں کیا جائے گا۔فیفا کے مطابق ثبوتوں کا احتیاط سے جائزہ لیا گیا ہے تاہم فیصلے کی تفصیلات عام نہیں کی جائیں گے تاہم تفتیشی کمیٹی بلاٹر اور پلاٹینی دونوں پر سات سال کیلئے انتظامی معاملات پر پابندی کے حق میں ہے۔دوسری جانب پلاٹینی ابھی بھی اس امید میں ہیں کہ بلاٹر اگلے سال فروری میں ہونے والے انتخاب میں فیفا کے صدر منتخب ہوں گے۔