چاول کی قیمتوں ، کپاس کی پیداوار میں کمی سے کسانوں کی مالی حالت کمزور

بدھ 25 نومبر 2015 12:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) چاول کی گرتی قیمتیں اور کپاس کی پیداوار میں کمی سے کسانوں کی مالی حالت پتلی ہونے لگی۔ اکتوبر میں کھاد کا استعمال گذشتہ سال کی نسبت 50 فیصد گرگیا۔نیشنل فرٹیلائزر ڈیویلپمنٹ سینٹر کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کھاد مہنگی ہوگئی جبکہ چاول کی گرتی قیمتیں اور موسمی تبدیلی کے باعث کپاس کی پیداوار میں کمی کھاد کی مانگ میں کمی کی وجہ بنی۔

(جاری ہے)

صرف ایک ماہ میں کھاد کی فروخت 52 فیصد سے گھٹ کر 2 لاکھ ٹن رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران کھاد کی مانگ 4 لاکھ ٹن سے زائد رہی۔دس ماہ کے دوران 42 لاکھ ٹن کھاد فروخت ہوئی۔ دوسری جانب گندم کا پیداواری ہدف حاصل کرنے کے لئے رواں سال بجٹ میں ڈی اے پی کھاد پر 500 روپے فی بیگ سبسڈی دی گئی تھیاس لئے اس کی فروخت کا 8 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اکتوبر میں ڈی اے پی کھاد کی فروخت 83 فیصد اضافے سے 5 لاکھ 36 ہزار ٹن رہی