اب 10 روپے کا سکہ متعارف کرایا جائے گا

بدھ 25 نومبر 2015 12:49

اب 10 روپے کا سکہ متعارف کرایا جائے گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ کے دوران سٹیٹ بینک کے حکام کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر دھاتوں کی قیمت میں کمی کے باعث 5 روپے والے سکے کی لاگت 3 روپے 75 پیسے کی کمی سے ڈھائی روپے ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک ابھی تک جنگ عظیم دوم کی مشینیں استعمال کررہا ہے جو ایک منٹ میں 80 سکے بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، جبکہ دنیا بھر میں ایک منٹ میں 800 سکے بنائے جاتے ہیں ۔ مرکزی بینک کے حکام نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ 10 روپے کے سکے کی منظوری دے دی گئی ہے ، اور رواں مالی سال 10 روپے کا سکہ متعارف کرا دیا جائے گا ۔