انگلینڈ سے ٹی 20 سیریز میں کل گرین شرٹس برتری ثابت کرنے کیلیے پْراعتماد
بدھ 25 نومبر 2015 12:51
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) انگلینڈ سے ٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس برتری ثابت کرنے کیلیے پْراعتماد ہیں، سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کہتے ہیں کہ ہم دورے کا اختتام کامیابی پر کریں گے، مختصر ترین فارمیٹ میں ہماری ٹیم حریف سے لاکھ درجے بہتر ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے یو اے ای میں انگلش حریف سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 2-0 سے جیتی جبکہ ون ڈے مقابلوں میں 1-3 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اب آج جمعرات سے تین میچز کی ٹوئنٹی 20 سیریز شروع ہو رہی ہے، سینئر بیٹسمین محمد حفیظ 2 ماہ طویل ٹور کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرنے کیلیے تیار ہیں۔
میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میچز کی طرح ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں بھی کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ون ڈے کی بانسبت ہماری ٹیم مختصر ترین فارمیٹ میں زیادہ بہتر اور گذشتہ 2برس سے ہم سب ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، اس لیے مجھے اپنی اس ٹیم کی جانب سے ٹوئنٹی 20 میں ون ڈے سے زیادہ بہتر کھیل پیش کرنے کا یقین ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ سیریز جیت چکے جبکہ ون ڈے میں انگلینڈ فاتح رہا، اس طرح ٹور اب تک 1-1 سے برابر ہے، ٹوئنٹی 20 اس طویل ٹور کا فیصلہ کن مرحلہ اور ہم اس میں اپنی برتری ثابت کرنے کیلیے پْراعتماد ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.