پاکستان ہاکی کی تاریخ میں ”عرفیت“ کا رواج عام
بدھ 25 نومبر 2015 12:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان ہاکی کی تاریخ میں ”عرفیت“ کا رواج عام ہے، شہباز سینئر کو”لاڈا“، طاہر زمان ”صابا“ اور انجم سعید کو ”مرشد“ کہہ کر پکارا جاتا ہے،موجودہ کپتان محمد عمران ”مانی“ کے نک نیم سے معروف ہیں جبکہ شکیل عباسی کو ”شیرا “ کہا جاتا ہے۔لاڈا، گوگا، مرشد، صابا، ٹْھوواں، لاٹو، پنچایتی حقہ، شیرا، جانی یہ ہماری پنجابی فلموں کے نام نہیں بلکہ اپنے کھیل کے ذریعے دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرانے والے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کے نک نیم ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی کھیل سے عالمی سطح پر پہچان بنانے والے پلیئرز کی عرفیت بھی خاصی دلچسپ ہیں، ماضی کی طرح اب بھی ان کھلاڑیوں کو اصل کے بجائے نک نیم سے ہی پکارا جاتا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجودہ سیکریٹری شہباز احمد سینئر کے گھر والے اور قریبی دوست انھیں ”لاڈا“ کہتے ہیں،1994 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان خود بھی اپنا تعارف شہباز کے بجائے لاڈا کے نام سے ہی کراتے ہیں۔
ایسوسی ایٹ سیکریٹری انجم سعید کو ان کے چاہنے والے ”مرشد“ کے نام سے بلاتے ہیں، پی ایچ ایف کے سابق سیکریٹری نے اپنے ٹیبل پر مرشد کی تصویر رکھی ہوتی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ان کی فوٹو کا دیدار نہیں کریں تو دن اچھا نہیں گزرتا۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا نک نیم ”صابا“ ہے، 2008 اولمپکس کے کوچ نوید عالم ”وی ڈی“ کے نام سے مشہور ہیں۔سابق کپتان حنیف خان کو ”اجی بھائی“ کے نام سے بلایا جاتا رہا ہے۔ انٹرنیشنل کھلاڑی محمد رشید کا نک نیم، رشید ٹْھوواں ہے۔ سابق قومی کوچ دانش کلیم ”گوگا“، سابق کپتان محمد ندیم اینڈی، محمد عثمان ”جانی“،خواجہ جنید ”جنی بھائی“، ذیشان اشرف ”شانی“، موجودہ کپتان محمد عمران ”مانی“ اور شکیل عباسی ”شیرا“ کی عرفیت سے معروف ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.