سندھ ہائیکورٹ میں عدالت کے باہر نقاب پوش اہلکاروں کا صحافیوں، گارڈز پر تشدد کیس میں آئی جی سندھ سمیت دیگر افسران نے ایک مرتبہ پھر معافی نامہ جمع کرادیا‘ دوبارہ تمام افراد کی معافی مسترد ‘ یکم دسمبر کو آئی جی سندھ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی جائیگی

بدھ 25 نومبر 2015 12:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ میں عدالت کے باہر نقاب پوش اہلکاروں کا صحافیوں، گارڈز پر تشدد کیس میں آئی جی سندھ سمیت دیگر افسران نے ایک مرتبہ پھر معافی نامہ جمع کرادیا‘ عدالت نے دوبارہ تمام افراد کی معافی مسترد کردی‘ یکم دسمبر کو آئی جی سندھ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔ بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی اور دیگر افسروں کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے پیش کئے جانے والی رپورٹ مسترد کر دی جبکہ آئی جی سندھ اور دیگر افسران نے دوبارہ معافی نامہ جمع کرایا جسے عدالت نے مسترد کردیا ۔ دوران سماعت عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ چارج تیار ہے، اسے فریم کریں گے۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ جانا آپ کا حق ہے۔ وفاق کی جانب سے توہین عدالت کیس میں عدالت میں بیان جمع کرایا گیا کہ عدالت کے ہر حکم پر عمل درآمد ہوگا۔ توہین عدالت کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ اگلی سماعت میں آئی جی و دیگر افسران پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :