اداکارہ جوڈی گارلینڈکا فلم میں پہنا گیا لباس 15 لاکھ ڈالر میں نیلام

بدھ 25 نومبر 2015 13:18

اداکارہ جوڈی گارلینڈکا فلم میں پہنا گیا لباس 15 لاکھ ڈالر میں نیلام

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) ہالی وڈاداکارہ جوڈی گارلینڈ کا 1939میں فلم" ویزرڈ آف اوز "میں زیب تن کیا جانیوالا لباس پندرہ لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا ہے۔اداکارہ نے ڈورتھی کے کردار کیلئے سوتی لباس استعمال کیا تھا جو فراک سے مشابہہ ہے اور اس پر پسینے کے دھبے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں استعمال کیلئے دس ایسے لباس تیار کئے گئے تھے جن میں سفید اور نیلے رنگ کی چھوٹی ڈبیاں تھی۔

توقع کی جا رہی تھی کہ یہ لباس آٹھ سے بارہ لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گا۔ لباس نامعلوم شخص نے خریدا اور اسے پندرہ لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر ادا کرنا پڑیں گے۔پچھلے سال اداکار برٹ لار کی طرف سے کووارڈ لی لائن کے کردار کیلئے پہنا گیا لباس31 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔ نیلامی کے دوران فلم’دی سیون ایئر ایچ‘ میں مارلن منرو کا لباس چھپن لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا۔

متعلقہ عنوان :