کالعدم تنظیمیں کراچی سمیت سندھ میں غیر ملکی سفارتخانوں کو نشانہ بنا سکتی ہیں، محکمہ داخلہ کا آئی جی سندھ کو خط

بدھ 25 نومبر 2015 13:34

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) محکمہ داخلہ نے سندھ میں غیر ملکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے آئی جی سندھ کو خط ارسال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیمیں کراچی سمیت سندھ میں غیر ملکی سفارتخانوں کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ آئی جی سندھ کوتمام غیرملکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :