پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز، شاہد آفریدی کو دو چیلنجز کا سامنا

بدھ 25 نومبر 2015 13:54

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز، شاہد آفریدی کو ..

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو دو چیلنجز کا سامنا ہوگا ۔شاہد آفریدی کی کپتانی میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف مختلف گراؤنڈز میں اب تک تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے اور تینوں میں اسے شکست کاسامنا کرنا پڑا ۔

شاہد آفریدی کیلئے پہلا چیلنج انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز میں فتح حاصل کر کے اپنی کپتانی میں ہوئی مسلسل شکست کی تاریخ کو بدلنا ہوگا ۔ان کا دوسرا چیلنج آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کا دوسرا نمبر برقرار رکھنے کاہوگا ۔پاکستان آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسری اور انگلینڈ 8ویں پوزیشن پرہے ۔پاکستان کے انگلینڈ کی ٹیم سے 14پوائنٹس زیادہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیم اگر انگلینڈ سے سیریز میں 2-1سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو دونوں ٹیموں کی رینکنگ اور پوائنٹس میں کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اگرانگلینڈ کی ٹیم سیریز میں 2-1سے کامیاب ہوئی تو پاکستان کی ٹیم چوتھے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چھٹے نمبر پرآ جائے گی ۔ انگلینڈ کی ٹیم سیریز میں 3-0سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو اس کے 117پوائنٹس ہوجائیں گے اور وہ چوتھے جبکہ پاکستان کی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی جائے گی ۔

پاکستان کی ٹیم اگر انگلینڈ سے سیریز میں 3-0سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو اسکے پوائنٹس سری لنکا کی ٹیم کے برابر ہوجائیں گے لیکن رینکنگ پھر بھی دوسری رہے گی ۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین یو اے ای میں تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26نومبر کو دوبئی ، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 27نومبر کو دوبئی اور تیسرا میچ 30نومبر کو شارجہ میں ہوگا ۔

ٹی ٹونٹی میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف مختلف لوگوں کی کپتانی میں مجموعی طور پر 10ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جس میں سے تین جیتے اور 7میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف یو اے ای میں اب تک 5ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جس میں اسے دومیں برتری جبکہ تینمیں شکست ہوئی۔

متعلقہ عنوان :