پاکستان ، نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

بدھ 25 نومبر 2015 14:48

پاکستان ، نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان کی کرکٹ ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کر ے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی اور اس کے بعد ون ڈے میچز ہوں گے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری کو آکلینڈ ، دوسرا 17 جنوری کو ہیملٹن جب کہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز میں مدمقابل ہوں گی جس کا پہلا میچ 25 جنوری کو بیسن ریزرو ، دوسرا 28 جنوری کو نیپیئر جب کہ تیسرا اور آخری میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :