پاکستان کا اونٹ سوارفوجی بینڈ ڈیزرٹ رینجرزکے لیے باعث فخرروایتی حریف بھارت پربرتری

بدھ 25 نومبر 2015 14:59

پاکستان کا اونٹ سوارفوجی بینڈ ڈیزرٹ رینجرزکے لیے باعث فخرروایتی حریف ..

موج گڑھ/ بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان ڈیزرٹ رینجرزکے اونٹ سوارفوجی بینڈنے پہلی مرتبہ مارچ میں اسلام آبادمیں یوم پاکستان کی پریڈکے دوران دھنیں بکھیرکرخوب داد وصول کی۔ بینڈ کو گزشتہ سال گشت کیلیے جدید گاڑیاں آنے کے باعث سیکڑوں اونٹوں کو فارغ کرنے کے بعد تشکیل دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پرفارمنس کے بعد اب اس بینڈ کو بہاولپور کے مشرق میں 100 کلومیٹر دور موج گڑھ میں تعینات کیا گیا جہاں وہ روزانہ ایک بھرپور بین الاقوامی کیریئرکیلئے تیاری کی مشق کرتے ہیں۔

بانسری بجانے والے محمد حسین نے بتایاکہ اونٹ پربیٹھ کرتھیلا بانسری بجانا انتہائی مشکل کام ہے تاہم ہم نے یہ فن سیکھ لیا ۔ ونگ کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل عبدالرزاق نے بتایاکہ یہ بینڈ ہمارے فوجیوں کیلئے فخر کا باعث ہے جوخصوصاً روایتی حریف بھارت کیخلاف برتری رکھتا ہے۔ بھارت بھی اس بات کوتسلیم کرتاہے کہ اس کے پاس اونٹ سوار فوجی بینڈ نہیں ہے-

پاکستان کا اونٹ سوارفوجی دستہ

متعلقہ عنوان :