برطانوی کھلاڑیوں جیمز اینڈرسن اور این بیل نے پی ایس ایل میں شرکت کی حامی بھر لی
بدھ 25 نومبر 2015 15:34
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر- 2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار باؤلر جیمز اینڈرسن اور بلے باز آئن بیل نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں شرکت کی حامی بھر لی جب کہ انگش کپتان الیسٹر کک معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جیمز اینڈرسن اور بیل نے پی ایس ایل کے ساتھ معاہدے پر دستخظ کرکے شرکت کو یقینی بنادی ہے تاہم کپتان الیسٹر کک کی انتظامیہ سے بات چل رہی لیکن تا حال ان کی شرکت کی تصدیق نہیں ہوئی ۔ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی نیلامی معاہدے کے تحت دسمبر میں ہوگی ۔(جاری ہے)
ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے صف اول کے کھلاڑیوں کی شرکت ان کے بین الاقوامی مقابلوں سے فراغت کے باعث ممکن ہوئی ہے تاہم انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم میں شامل کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔
جیمز اینڈرسن ورلڈ کپ 2015ء کے بعد ایک روزہ ٹیم میں شامل نہیں رہے ہیں جب کہ بیل کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث ان کی شر کت ممکن ہے ۔ پی ایس ایل کا انعقاد 4 سے 24 فروری 2016ء تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا جس میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ پر مشتمل پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.