پیرس حملوں کا منصوبہ ساز اور نگراں عبدالحمید اباعود خود تھا، فرانسیسی پراسیکیوٹر کا انکشاف

بدھ 25 نومبر 2015 16:05

پیرس حملوں کا منصوبہ ساز اور نگراں عبدالحمید اباعود خود تھا، فرانسیسی ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء)پیرس حملوں کا منصوبہ ساز اور نگراں عبدالحمید اباعود خود تھا۔ ایک فرانسیسی پراسیکیوٹر فرانسوا مولنز نے بدھ کو میڈ یا سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ سینڈیانی میں 18نومبر کی رات ہلاک ہونے والا پیرس حملوں کا مبینہ منصوبہ ساز عبدالحمید اباعود پولیس کی جانب سے بتاکلان تھیٹر کے محاصرے کے وقت اس علاقے میں موجود تھا۔

فرانسوا مولنز نے مزید کہا کہ فون کے ریکارڈز بتاتے ہیں کہ عبدالحمید نے حملے میں خود حصہ لیا اور وہ وہاں میٹرو سے پہنچا مگر دوسرے دہشت گرد کے ساتھ گاڑی میں فرار ہوا جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ حسنہ کے علاوہ سینڈیانی میں دوسرا مارے جانے والا وہی شخص ہے۔فرانسیسی حکام نے سینڈیانی کا فلیٹ کرائے پر دینے والے جواد بن داؤد پر بھی دہشت گردی میں تعاون کرنے پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ اگر انہیں سینڈیانی آپریشن میں تاخیر ہوجاتی تو بدھ اور جمعرات کو لا ڈیفنس جیسے پوش علاقے خودکش حملے کا نشانہ بن سکتے تھے۔دوسری جانب بلجیم میں پیرس حملے کے تناظر میں تفتیش کاروں نے محمد عبرینی نامی شخص کا وارنٹ جاری کیا ہے جسے حملے سے دو دن قبل فرانس کے سب سے زیادہ مطلوب صالح عبدالسلام کے ساتھ پیرس کے ایک پیٹرول اسٹیشن پر دیکھا گیا تھا۔عبرینی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ بھی مسلح اور خطرناک ہے۔