روس نے مز ید کسی بھی حملے کے خطرے کی صورت میں حملے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،امر یکہ کی تر کی اور روس میں ثا لثی کی پیشکش

بدھ 25 نومبر 2015 16:08

روس نے مز ید کسی بھی حملے کے خطرے کی صورت میں حملے کے احکامات جاری کردیئے ..

ماسکو /دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر ترکی کی طرف سے لڑاکا طیارے کو مارگرائے جانے کے بعد روس نے استنبول کیساتھ ہر طرح کا فوجی تعاون ،گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کردیاہے اور کسی بھی خطرے کی صورت میں حملے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ امریکہ نے صورتحال کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیراعظم دمتری میدوف نے کہاہے کہ ترک اقدامات سے داعش کو فائدہ پہنچ رہاہے ، ترک کمپنیوں کے ہاتھ سے روسی مارکیٹ نکل سکتی ہے جبکہ ترکی اور روس کے مشترکہ منصوبے ختم کئے جا سکتے ہیں،یہی نہیں ترکی کے اقدامات سے روس کے نیٹو کے تعلقات بھی مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں۔دوسری طرف رو س نے اپنے شہریوں کو ترکی کا سفر کرنے سے روکدیاہے اور شام میں بنائے گئے اپنے فوجی اڈوں پر کروز میزائل تعینات کردیئے ہیں اور متعلقہ سربراہان کو کسی بھی خطرے کی صورت میں حملے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔حالیہ تناظر میں دنیا کی نظریں ترکی اور روس پر لگی ہیں اور عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہوگیاہے۔

متعلقہ عنوان :