پولیس نے 13ماہ کے بچے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا ‘عدالت کی برہمی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 نومبر 2015 16:14

پولیس نے 13ماہ کے بچے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا ‘عدالت کی برہمی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔25 نومبر۔2015ء) پولیس اہلکاروں نے 13ماہ کے بچے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا۔عدالت پیشی‘جج کی برہمی پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پولیس نے 13ماہ کے بچے اقدس خالد پر الیکشن میں پریذائیڈنگ افسروں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے جن دیگر افراد پر مقدمات درج کئے ان میں ایک بیرون ملک مقیم جبکہ دوسرا معذور ہے ۔بچے کوعدالت پیش کیاگیا تو جج نے اظہار برہمی کیا جس پر پولیس نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔

متعلقہ عنوان :