سات افغان کرکٹرز ویزے نہ ملنے کے سبب امارات نہ پہنچ سکے

بدھ 25 نومبر 2015 16:17

سات افغان کرکٹرز ویزے نہ ملنے کے سبب امارات نہ پہنچ سکے

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر- 2015ء) متحدہ عرب امارات کی سخت ویزا پالیسی کی وجہ سے بعض اوقات یہاں کرکٹ کھیلنے والی غیر ملکی ٹیموں کو مشکل پیش آتی ہے ۔ پاکستان کے علاوہ افغانستا ن کرکٹ ٹیم نے شارجہ کو اپنا ہوم گراؤنڈ بنایا ہوا ہے ۔ پاکستانی کرکٹرز کو حال ہی میں انگلینڈ کی سیریز میں ویزوں کے حصول میں مشکلات پیش آئی تھیں ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں آئی سی سی انٹر کا نٹینٹل کپ میں شرکت والی افغان کرکٹ ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو مختلف وجوہ کی بنا پر متحدہ عرب امارات کے ویزے نے مل سکے جس کی وجہ سے ٹیم کے اہم کھلاڑی شارجہ نہ آسکے۔

پاپوانیوگنی کیخلاف میچ میں ان کھلاڑیوں کی جگہ افغانستان اے کرکٹ ٹیم کے کرکٹرز کو شارجہ بلا کر میچ کھلائے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے ان کھلاڑیوں نے حال ہی میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا اور زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی ۔ اہم کھلاڑیوں کی بغیر بھی افغانستان کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔