کراچی؛کھارادر میں کریکرحملہ، ایک شخص جاں بحق 6زخمی

بدھ 25 نومبر 2015 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے کھارادر میں کریکرحملہ میں ایک شخص جاں بحق 6زخمیہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کراچی کے علاقے کھارادر میں کریکرحملے میں ایک شخص جاں بحق 6افراد زخمی ،رینجرز موقع پرپہنچ گئی کراچی کے علاقے کھارادردودھ منڈی کے سامنے گیس سیلنڈر کی دکان پر بدھ کے روز دونامعلوم افراد موٹر سائیکل سوار کریکربم پھینک کرفرارہوگئے جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی اورایک ہلاک زخمی ہونے والوں میں20سالہ شہریار ،15سالہ ریحان ،25سالہ مجیب ،20سالہ وقار ،60سالہ سلیم اور 20سالہ زاہد شامل ہیں،موقع پرپہنچ کربم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کوسرچ کرنے کے بعد کلیئرکردیا۔