کراچی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،5 زخمی

دھماکا سلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوا،آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ

بدھ 25 نومبر 2015 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) لی مارکیٹ میں ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ایل پی جی گیس سلنڈرکی دکان میں اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طورپرسول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا ،جاں بحق شخص کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دیگرکی حالت بھی تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا سیلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوابلکہ اس کے لئے آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا اوراسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا اور مزید تحقیقات کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :