قیام امن اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے صحت مند سرگرمیوں کا فروغ بے حد ضروری ہے ،شعیب احمد صدیقی
بدھ 25 نومبر 2015 17:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے شہر کراچی میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور انسانیت کی خدمت پر ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر احمد شیخ اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کو حسن کا رکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
(جاری ہے)
کمشنر آفس کراچی میں منعقدہ تقریب میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر احمد شیخ اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کو ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہر کراچی میں قیام امن اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ بے حد ضروری ہے انہوں نے ڈاکٹر امیر احمد شیخ اور قرة العین میمن کی اس حوالے سے خدمات پر تعریف کرتے ہوئے کہاکہ دونوں افسران انتہائی قابل ،دیانتدار اور محنتی اور دوسرے افسران کے لئے قابل تقلید ہیں،کمشنر کراچی نے شہر کے تمام سرکاری اداروں کے افسران سے کہاکہ وہ فروغ علم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں اس موقع پر انہوں نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان کو صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور اس حوالے سے خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ آفزائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا تقسیم ایوارڈ کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ سید محمد علی شاہ ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف معروف قانون داں بیرسٹر سمیر شیخ ، ڈائریکٹر کونسل بلدیہ کورنگی ارشاد احمد آرائیں ،ڈائریکٹر جنرل ایڈمن بلدیہ کورنگی آفتاب سومرو ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد ،جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل ،سیکریٹری ساؤتھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد منشاء ،پبلک ریلیشن آفیسر نیشنل بنک عظمت اللہ خان ،عارف ایڈوکیٹ ،اعجاز احمد ،محمد اسماعیل اور دیگر موجود تھے ۔
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.