5دسمبر کو شہر کراچی کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ایم کیو ایم کے مخالفین کے لئے نشان عبرت بنا دیں گے ،نشاط ضیاء قادری
بدھ 25 نومبر 2015 17:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ انشا اﷲ 5دسمبر کو شہر کراچی کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے متحدہ قومی موومنٹ کے مخالفین کے لئے نشان عبرت بنا دیں شہر کراچی میں حق پرست اُمیدواروں کے حق میں کراچی کے عوام کی انتخابی مہم نے مخالفین پر لرزہ طاری کردی ہے پورے ملک کی طرح شہر کراچی کے عوام 5دسمبر کو ایم کیو ایم مخالفین کو شکست سے دو چار کرینگے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کمیٹیز میں حق پرست نمائندوں کے انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
شاہ فیصل کالونی میں حق پرست اُمیدواروں کا انتخابی مہم عروج پر پہنچ گیا تمام یونین کمیٹیز میں انتخابی مہم عوام نے خود سنبھال کی شاہراہوں ،گلیوں اور انتخابی دفاتروں میں برقی قمقموں سے چراغاں کے ساتھ شاہراہوں اور گلیوں کو پتنگ اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ۔(جاری ہے)
شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مزید کہاکہ شہر کراچی کا دل ایم کیو ایم کے ساتھ دھڑکتا ہے جھوٹے پرو پگنڈے کے ذریعے مخالفین کراچی کے عوام کی دلوں سے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی محبت نہیں نکا سکتے شہر کراچی کل بھی ایم کیو ایم کا تھا آج بھی ہے اور انشااﷲ ہمیشہ رہیگا ۔
نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت میں شہر کراچی کے عوام کا جوش و خروش مخالفین کو نوشہ دیوار پڑھ لینا چاہیے انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ بلا خوف و خطر 5دسمبر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.