بولی ووڈ شخصیات کا عامر خا ن کے خلاف احتجاج ، ٹویٹرپر جنگ چھڑ گئی

بدھ 25 نومبر 2015 18:11

بولی ووڈ شخصیات کا عامر خا ن کے خلاف احتجاج ، ٹویٹرپر جنگ چھڑ گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کو آجکل اپنے حالیہ متنازعہ بیان کی وجہ سے بھارت میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔واضح رہے اداکار کی طرف سے پیر کے روز دیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ انکی اہلیہ کرن را? کا بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے پیش نظر کہنا ہے کہ انھیں اپنے بچے کے بہتر مستقبل کی خاطر کسی اور ملک میں رہائش اختیار کر لینی چاہیے۔

(جاری ہے)

پس اس بیان کے میڈیا میں شائع ہونے کے فوراً بعد ہی سپر سٹار کو فلمی ، مذہبی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بولی ووڈ کی معروف شخصیات کی طرف سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ایک نیا محاذ کھول دیا گیا ہے۔عامر خان کے متنازعہ بیان کے خلاف ٹویٹر پر احتجاج کرنے والی مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں اداکارہ روینہ ٹینڈن ، رشی کپور، کرکٹر ویرات کھولی ،جیت سنگھ اور جیسمین سنگنی کے نام شامل ہیں

متعلقہ عنوان :