شیو سینا کے سینئر رہنمانے دلیپ کمار، شاہ رخ اور عامر خان کو ”آستین کے سانپ “ قرار دیدیا

بدھ 25 نومبر 2015 18:11

شیو سینا کے سینئر رہنمانے دلیپ کمار، شاہ رخ اور عامر خان کو ”آستین ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سینئر رہنما اورریاست مہاراشٹرا کے وزیر برائے ماحولیات کی طرف سے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اگر عامر خان ہندوستان کی نفرت اور پاکستان کی محبت میں پاکستان جانا چاہتے ہیں تو شوق سے جائیں۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ معروف سینئر اداکار دلیپ کمار، سپر سٹار شاہ رخ خان اور عامر خان کا وجود بھارت میں کسی آستین کے سانپ سے ہرگز کم نہیں ہے۔

شیو سینا کے سینئر رہنما اور ریاست کے وزیر برائے ماحولیات رام داس کدم کی طرف سے یہ بیان عامر خان کے بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف دیے گئے متنازعہ بیان کے جواب میں دیا گیا۔واضح رہے عامر خان کی طرف سے پیر کے روز ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انکی اہلیہ کرن را? کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہائی پسندی کے پیش نظر انھیں کسی اور ملک کا رخ کرنا چاہیے

متعلقہ عنوان :