باجی راؤ مستانی پر نمائش سے قبل پابندی کا مطالبہ شروع
بدھ 25 نومبر 2015 18:11
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء)سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم ”باجی راؤ مستانی“کی نمائش پر پابندی عائد کروانے کیلئے پونے کی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی این جی اوبھارت اگینسٹ کرپشن کے صدر ہمنت پٹیل کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل ساجد خان نے مو قف اختیار کیا ہے کہ باجی راؤ مستانی میں تاریخ کو مسخ کرنے کی کو شش کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں انکا کہنا ہے کہ فلم میں ماضی کے مایہ ناز بادشاہ شری متی پیشوا باجی راؤ کی دونوں بیویوں کے کردارکی عکاسی انکے اصل کردار سے یکسر مختلف کی گئی ہے۔ ہمنت پٹیل کی طرف سے مقدمہ میں سنجے لیلا بھنسالی ، پریانکا چوپڑا اور دیپکا پڈکون کو پارٹی نامزد کیا گیاہے۔(جاری ہے)
سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راؤ مستانی میں اداکار رنویر سنگھ پیشوا باجی راؤ، جبکہ پریانکا چوپڑا باجی راؤ کی پہلی بیوی کاشی بائی اور دیپکا پڈکون دوسری بیوی مستانی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
واضح رہے اس قبل پیشوا باجی راؤ کے وارثان کی طرف سے چند روز قبل فلم میں انکے خاندن کی غلط عکاسی کرنے کی بنا پر مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیوندرا فیڈنوس کو بھی درخواست لکھی گئی تھی۔سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راؤ مستانی 18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گیمزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.