یونس کو انا کا مسئلہ بنانے سے ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی ، انضمام الحق

سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کے اختلافات کو میڈیا میں لاکر ٹیم کی بدنامی کی گئی، یونس کے تنازع کو اچھالا گیا جس کا ٹیم پر منفی اثر ہوں ، سابق کپتان

بدھ 25 نومبر 2015 18:30

یونس کو انا کا مسئلہ بنانے سے ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی ، انضمام الحق

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ حالیہ سالوں میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں اس لئے شکست ہوئی کہ یونس خان کی سلیکشن کو انا کا مسئلہ بنالیا گیا۔

(جاری ہے)

یونس خان کے مسئلے پر سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کے اختلافات کو میڈیا میں لاکر ٹیم کی بدنامی کی گئی ، یونس خان ہر ایک کے اعصاب پر سوا ر رہا۔ یہ غیر ضروری سکینڈل بھی گورننس کی ناکامی ظاہر کرتا ہے۔ ایک بڑے کھلاڑی کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز جو سلوک کیا وہ بھی غلط تھا۔ اسی تنازع کو میڈیا نے اچھالا اور اس کا اثر ٹیم پر پڑا اور ٹیم اوپر تلے ہارتی رہی۔