پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز، شاہد آفریدی کو دو چیلنجز کا سامنا
بوم بوم کو پہلا چیلنج انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچز میں فتح حاصل کر کے اپنی کپتانی میں ہوئی مسلسل شکست کی تاریخ کو بدلنا ہوگا، دوسرا چیلنج آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کا دوسرا نمبر برقرار رکھنے کاہوگا
بدھ 25 نومبر 2015 18:30
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو دو چیلنجز کا سامنا ہوگا۔شاہد آفریدی کی کپتانی میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف مختلف گراوٴنڈز میں اب تک تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے اور تینوں میں اسے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔شاہد آفریدی کیلئے پہلا چیلنج انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز میں فتح حاصل کر کے اپنی کپتانی میں ہوئی مسلسل شکست کی تاریخ کو بدلنا ہوگا۔
ان کا دوسرا چیلنج آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کا دوسرا نمبر برقرار رکھنے کاہوگا۔پاکستان آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسری اور انگلینڈ 8ویں پوزیشن پرہے۔پاکستان کے انگلینڈ کی ٹیم سے 14پوائنٹس زیادہ ہیں۔(جاری ہے)
ٹیم اگر انگلینڈ سے سیریز میں 2-1سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو دونوں ٹیموں کی رینکنگ اور پوائنٹس میں کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اگرانگلینڈ کی ٹیم سیریز میں 2-1سے کامیاب ہوئی تو پاکستان کی ٹیم چوتھے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چھٹے نمبر پرآ جائے گی۔
انگلینڈ کی ٹیم سیریز میں 3-0سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو اس کے 117پوائنٹس ہوجائیں گے اور وہ چوتھے جبکہ پاکستان کی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی جائے گی۔پاکستان کی ٹیم اگر انگلینڈ سے سیریز میں 3-0سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو اسکے پوائنٹس سری لنکا کی ٹیم کے برابر ہوجائیں گے لیکن رینکنگ پھر بھی دوسری رہے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین یو اے ای میں تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26نومبر کو دوبئی ، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 27نومبر کو دوبئی اور تیسرا میچ 30نومبر کو شارجہ میں ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.