کراچی ،قائد آباد عامل گوٹھ میں گھر کی دہلیز پر چوکیدار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

بدھ 25 نومبر 2015 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے قائد آباد عامل گوٹھ میں گھر کی دہلیز پر چوکیدار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد عامل گوٹھ میں گھر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل پر سوارملزمان نے فائرنگ کر کے 45 سالہ مختار خان ولد ناصر خان کو قتل کر دیا اور موقع سے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مذکورہ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں کے لیا اور ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول مختار خان واقعہ کے وقت گھر سے باہر جا رہا تھا کہ نا معلوم ملزمان نے گھرکے دروازے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن خادم لاشاری نے مزید بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے مقتول کی اہلیہ نے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے۔جبکہ باخبر ذرائع کے مطابق جس پلاٹ پر مقتول مختار خان سیکورٹی گارڈ تھا وہ پلاٹ سابقہ ایس ایچ او قائد آباد امان اﷲ مروت کا ہے اور اس پلاٹ کو لینے کے لئے لڑائی چل رہی ہے۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ قتل میں جائے وقوعہ کے برابر کے پلاٹ سے ایک ایف سی کے گارڈ کو حراست میں لے کر3رپیٹر برآمد کر لی ہیں۔ جبکہ پولیس گرفتاری سے لا علمی کا اظہار کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :