حکومت اساتذہ پر تشدد کرنے پر یقین نہیں رکھتی ہے ۔اساتذہ کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ سنا جائے گا ،نثار کھوڑو

بدھ 25 نومبر 2015 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ حکومت اساتذہ پر تشدد کرنے پر یقین نہیں رکھتی ہے ۔اساتذہ کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ سنا جائے گا اور جائز مطالبات قانون کے مطابق حل کیے جائیں گے ۔وزیر تعلیم کے ترجمان کے مطابق نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ حکومت اساتذہ پر تشدد کرنے پر یقین نہیں رکھتی ۔

(جاری ہے)

اساتذہ کو قانون کی پاسداری کرنی چاہیے ۔جمہوری دور حکومت میں احتجاج سب کا حق ہے ۔اساتذہ کی جانب سے ریڈ زون کی خلاف ورزی اور وہاں پیش قدمی کرنا مناسب نہیں ہے ۔مذاکرات سے تمام مسائل حل ہوتے ہیں ۔جب اساتذہ مذاکرات کرنے آئیں گے اور اپنے جائز مطالبات پیش کریں گے تو ان کا جائزہ لیا جائے گا اور قانون کے مطابق ان کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور انہیں تسلیم کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گرفتار اساتذہ کو رہا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :