بھارت کی جارحیت کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت ہے ٗوزیردفاع خواجہ آصف

ٗمودی جس انتہاپسندانہ سوچ کیساتھ اوپرگئے اسی طرح زمین پرآرہے ہیں ٗمیڈیا سے گفتگو

بدھ 25 نومبر 2015 20:23

بھارت کی جارحیت کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت ہے ٗوزیردفاع خواجہ آصف

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت ہے ٗمودی جس انتہاپسندانہ سوچ کیساتھ اوپرگئے اسی طرح زمین پرآرہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ داعش کے خلاف ترکی اور روس آپس میں لڑے ، تو فائدہ دہشت گردی کو ہو گا۔وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ اگر بھارت کی نیت صاف ہو تو پاکستان پرخلوص تعلقات کاخواہاں ہے، گزشتہ سالوں میں بھارت نے خود ماحول خراب کیا اورفاصلے بڑھائے،امن کے لئے جو کوشش کی جاسکتی ہیں کرنی چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کی طرف سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے معاملہ پر دونوں ممالک کے تحفظات و معاملات بات چیت کے ذریعہ حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ثالثی کیلئے پیش کش کی گئی تو دونوں ممالک کے درمیان معاملات کے حل کیلئے کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ روس کے ساتھ دو سالوں سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ترکی کے ساتھ برادر اسلامی ملک کی طرح مثالی تعلقات ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطہ میں امن کیلئے بہت کوششیں کیں لیکن بھارت کی قیادت نے مذاکرات کے ماحول کو خراب کیا اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشیدگی کو ختم ہونا چاہئے اور امن ہی واحد راستہ ہے، دونوں مملک کے تعلقات کو بہتر بنانے کا وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کیلئے نیک نیتی لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :