موٹروے پولیس نے کل کے روز کیلئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان نہ کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 20:58

موٹروے پولیس نے کل کے روز کیلئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) موٹروے پولیس نے کل کے روز کیلئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان موٹروے کے قیام کو کل 16 برس کا عرصہ مکمل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی موٹروے پولیس کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ڈی جی موٹروے پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نے کل کے روز کیلئے موٹروے پولیس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان نہیں کیا جائے گا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :