سندھ اسپورٹس بورڈانڈر16گرلز اینڈ انڈر17 بوائزجوڈو کے ٹرائلز30نومبر کو ہوں گے

بدھ 25 نومبر 2015 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) سندھ اسپورٹس بورڈ کی انڈر16 گرلز اور انڈر17 بوائز جوڈو ٹیموں کے لئے ٹرائلز30 نومبر کو2بجے دوپہر سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں ہوں گے، منتخب ٹیم7سے9دسمبر تک ہونے والے پی ایس بی بین الصوبائی انڈر16 گرلز اینڈ انڈر17 بوائزجوڈو چیمپیئن شپ میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ کھیل کے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد بچل راہو پوٹو نے ہدایت کی ہے کہ انڈر17 بوائز کے ٹرائلز میں صرف وہ کھلاڑی حصہ لے سکیں گے جو14 دسمبر1998ء سے قبل پیدا ہوئے جبکہ گرلز انڈر16 میں وہ کھلاڑی شرکت کی اہل ہونگی جن کی تاریخ پیدائش14دسمبر1999ء یا اس سے قبل کی ہوگی۔

ٹرائلز کے لئے کھلاڑیوں کو مکمل کٹس میں آنا ہوگا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس محمد بچل راہو پوٹو نے ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ30نومبر کو سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں2بجے سے قبل کیمپ کمانڈنٹ انجم حسین کو رپورٹ کریں۔اپنے ہمراہ ب فارم(نادرا) کی کاپی لانا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :