سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 21:30

سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن کا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کا نام نیب کی سفارش پر نئے قوائد کی روشنی میں ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ جبکہ سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن کا نام بھی نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔